اشتہار

عازمینِ حج سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزیر حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ اس سال عازمین حج کی تعدادپرکوئی پابندی نہیں ہے۔

اپنے بیان میں سعودی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کے لیےبیمہ کی لاگت میں 73فیصدکمی کی ہے عمرہ کرنے والوں کے لیے بیمہ کی لاگت میں 63فیصدکمی کی گئی حج سیزن میں کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا۔

وزیر نے اعلان کیا کہ عمرہ ویزے کی معیاد 30دن سےبڑھا کر 90دن کردی گئی ہے اور زائرین کومملکت کے کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سعودی حکومت نے پاکستان کیلئےحج کوٹہ پر دستخط کر دیے۔ اس سال پاکستان سے 179210 حجاج کرام حج اداکر سکیں گے۔

رواں سال 50 فیصد مدینہ ایئرپورٹ اور 50 فیصد حجاج جدہ ایئرپورٹ اتارے جائیں گے۔ پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی۔

رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائے گا۔ خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15رجب سےپہلےمکمل ہوجائےگا۔
سعودی وزیر حج وعمرہ نے19اسلامی ممالک کےوفودسےحج معاہدوں پردستخط کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں