پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کورونا ویکسین کے ٹرائل سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین کا ٹرائل اچھاچل رہا ہے 5300 افراد کے ٹرائل ہونے ہیں آدھے سے زیادہ لوگوں کےٹرائل ہوچکے ہیں نتائج اچھےآئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کوروناوباکی دوسری لہر پہلی لہرجیسی ہےزیادہ احتیاط کرناہوگی، ایس اوپیزجاری کرچکےہیں جن پرعمل کرناضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں سےمتعلق23تاریخ کوگفتگوہوگی اورفیصلہ کیا جائے گاموجودہ پالیسی میں کوئی بھی تبدیلی مشاورت سےکی جائے گی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ جلسےجلسوں سےمتعلق تمام سیاسی رہنماؤں کومل کرکام کرنا ہو گا ایس اوپیزسےمتعلق سب کو مل کرعملدرآمدکراناہوگا، کوروناوباکےپھیلاؤکوروکنےکیلئےہمیں مزیداقدامات اٹھانا ہوں گے کوروناٹیسٹنگ سے متعلق بھی جدیداقدامات اٹھارہےہیں، کوروناٹیسٹ بڑھانامسئلہ نہیں لوگوں کی سوچ کوبدلناہوگا، لوگوں کواس غلط فہمی سے نکالناہوگاکہ ہم کوروناوباسےگزرگئےہیں کوروناوباکاپھیلاؤہم پرہےبےاحتیاطی کی تونقصان زیادہ ہوگا۔

ویکسین کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ویکسین کےحصول کےلیےبھی اقدامات اٹھائے جا رہےہیں، ویکسین کے حصول کیلئےبات جاری ہےآئندہ سال نتیجہ آئے گا پاکستان میں ویکسین کا ٹرائل اچھاچل رہا ہے5300افرادکے ٹرائل ہونے ہیں آدھےسےزیادہ لوگوں کےٹرائل ہوچکے ہیں نتائج اچھےآئیں گے۔

بڑی پیش رفت، پاکستان میں کورونا کےعلاج

کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل

ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا کےعلاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل ہوگئی، ٹرائل کے دوران آئی سی یو میں انتہائی بیمار مریضوں کی ریکوری 60 فیصد جبکہ شدید بیمار افراد کی ریکوری 100 فیصد رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں