ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ریلوے انتظامیہ موسم سرما میں ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کرے گی، ٹرینوں کی 14اکتوبر کے بعد کی بکنگ روک دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرایع کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے موسم سرما میں ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا، 15اکتوبر سے ٹرینوں کی روانگی کا پرانا شیڈول تبدیل ہونا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ٹرینوں کی 14اکتوبر کے بعد کی بکنگ روک دی گئی ہے، مسافر بکنگ کے لیے اسٹیشنوں کے چکرلگا رہے ہیں، جب تک نیا ٹائم ٹیبل شامل نہیں ہوگا بکنگ ممکن نہیں ہے۔

ریلوے ذرایع کے مطابق ریزویشن سسٹم میں روانگی کا نیا وقت شامل کرنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو ان دنوں شدید مشکلات کا سامنا ہے، سیکڑوں افراد 14 اکتوبر کے بعد کی بکنگ کروانا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ نے نئے شیڈول نہ ہونے کے باعث بکنگ روک دی۔

مختلف ٹرینوں کے لیے صرف 15 اکتوبر سے پہلے کی بکنگ کی جارہی ہے، وہ مسافر جو پندہ اکتوبر سے پہلے کہیں روانہ ہونا یا واپسی چاہتے ہیں تو ان کی بکنگ ممکن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں