پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے اہم خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے منافع میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں بجلی فراہم کرنے والی بڑی کمپنی (ایس ای سی) کا کہنا ہے کہ رواں سال(2021) کے پہلے 9 مہینوں میں اس کے خالص منافع میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کے خالص منافعے میں حیران کُن طور پر 1443 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس ای سی کا کہنا تھا کہ ایک برس پہلے ایک ارب دس کروڑ ریال کے نقصان کے مقابلے میں اس نے رواں سال 15 ارب ریال کا خالص منافع کمایا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ منافع ایک سے زیادہ فیکٹرز کی وجہ سے ہوا، قرض کی مجموعی سطح کم ہونے، مالیاتی اخراجات میں کمی اور اس کے ساتھ بجلی کی فروخت میں چھ اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے جیسے عوامل شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں