کراچی: پاکستان میں کرکٹ کی عالمی سطح پر مزید فروغ کے لیے اقدامات سامنے آگئے، معیاری پچز کی تیاری اور میدان کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی ماہرکیوریٹراینڈی اٹکنسن پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے والے ماہرین میں اینڈی اٹکنسن آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ بھی ہیں۔ اینڈی اٹکنسن کراچی، لاہور، پنڈی اور ملتان اسٹیڈیم کی پچز کا جائزہ لیں گے۔
برطانوی کیوریٹر آج نیشنل اسٹیڈیم میں پچز کا معائنہ کریں گے۔ برطانوی کیوریٹرپاکستان سینٹرز میں پچز کا جائزہ لے کر رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کو دیں گے۔ رپورٹ کی روشنی میں معیاری اور سپورٹنگ وکٹیں تیار کی جائیں گی۔
ملک میں ایسی پچز تیار کی جائیں گی جس سے بیرون ملک بیٹنگ بولنگ میں مشکل نہیں آسکے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے میچز انہیں پیچز پر ہوں گے۔ جس طرح ملک میں عالمی کرکٹ بحال ہوئی اس سے غیرملکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے کرکٹ کے میدان میں معیاری پیچز معاون ثابت ہوگی۔