جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

معروف عالم دین و مبلغ مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق تردید آگئی۔

مولاناطارق جمیل کے بیٹے مولانایوسف نے بینک اکاؤنٹ سیل کرنے اور ان میں اربوں روپے موجودگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولاناطارق جمیل کے بینک اکاؤنٹ سیل نہیں ہوئے۔

مولانایوسف جمیل نے واضح کیا کہ اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس والی خبریں بھی غلط ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِگردش ہیں کہ مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے جن میں اربوں روپے موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں