پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور شاہنواز دھانی کی فٹنس سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کی فٹنس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے اور میڈیکل ٹیم شاہنواز دھانی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ کل موصول ہو گی۔ اس حوالے سے مزید کوئی بھی فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔
- Advertisement -
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس وقت محمد رضوان بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین کے باعث بھارت کے خلاف میچ میچ نہیں کھیل سکے تھے اور ان کی جگہ محمد حسنین کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
وکٹ کیپر محمد رضوان کے گھٹنے میں کھچاو ہے اور انہوں نے اسی حالت میں 71 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی دلوائی تھی۔