اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتار ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو وفاقی دارالحکومت سے باہر لے جانے سے روک دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3 صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کر دیا ہے جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور ایف آئی اے کو حکم دیا گیا ہے کہ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جایا جائے۔
ہائیکورٹ نے حکم میں کہا ہے کہ 20 اگست کے بعد کسی وقوعہ میں ایمان مزاری کو گرفتار نہ کیا جائے اور سیکرٹری داخلہ کل تک صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لے کر عدالت کو آگاہ کریں جب کہ آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے ایمان مزاری کیخلاف مقدمات کی تفصیل سےآگاہ کریں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایازشوکت کو بھی کل کےلئےنوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق ایمان مزاری وکالت کے شعبہ سے وابسطہ ہیں اور ان پر 3 مقدمات درج ہو چکےہیں عدالت پہلے ہی خفیہ مقدمات میں شہریوں کی گرفتاری پر ناپسندیدگی کا اظہار کر چکی، پٹشنرشیریں مزاری کو خدشہ ہے ایمان مزاری کو کسی اور مقدمے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔