اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کے کراچی کے حوالے سے اہم احکامات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی سرکلوے اور کڈنی ہل پارک سے متعلق اہم احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی میں روکاٹیں فوری ختم کرنے کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کے سی آر روٹ میں ایف ڈبلیو او کو 10 انڈر پاسز کی ذمہ داری دے دی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ریلوے،سندھ حکومت اشتراک سے دیگر کام جاری رکھیں۔سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ انڈر پاسز کی عدم تعمیر سے منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ 10انڈر پاسز کی تعمیر کے لیے5 ارب مختص کیےگئے ہیں،منصوبے کے لیے3 ارب پہلے جاری کیے جاچکے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کڈنی ہل پارک کی زمین پر قائم اسکول مسمار کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ہل پارک کی زمین پرقبضہ فوری ختم کرایا جائے،ہل پارک کی زمین پر تعمیرگھر بھی فوری طور پرگرائے جائیں۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ فریق پی ای سی ایچ ایس سے معاوضے کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو باغ ابن قاسم سے مسمار عمارت کا ملبہ فوری اٹھانے کا حکم دیا۔عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو غیر استعمال زمینوں پر سبزا اگانے کا حکم دیتے ہوئے سی اے اے کی کلفٹن زمین پر پارک کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت عظمیٰ نے ڈی جی سی اے اے سے ایئرپورٹ کی زمین سے متعلق منصوبہ طلب کر لیا۔سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو شاہراہ قائدین پرگرین بیلٹ کی تزئین وآرائش کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شورومز اور دیگر دکانداروں کو فٹ پاتھ کا قبضہ نہ کرنے دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں