جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عبدالعلیم خان نے بڑا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک بھر سے اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے سابق ایم پی اے علی عباس گل آغا نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

علی عباس گل آغا نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ، صدرعبدالعلیم خان نے سابق ایم پی اے علی عباس گل آغا کا پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

- Advertisement -

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، ہر محب وطن کو ساتھ لے کر چلیں گے ، آئندہ دنوں میں ملک بھر سے اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وطن عزیزکےمفادکابھرپورتحفظ استحکام پاکستان پارٹی کی اولین ترجیح ہے، ملک و قوم کے 5سال ضائع ہوئے، 9مئی تشدد کی علامت کا دن بن چکا۔

انھوں نے کہا کہ عام آدمی ملک میں نئی قیادت اور اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی عوامی امنگوں کے عین مطابق منشور سامنے لائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں