رشوت لےکر امتحان میں پائلٹس کو پاس قرار دینے والے اسسٹنٹ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سید عدیل آفتاب نے رشوت سےکراچی میں 2 جائیدادیں خریدیں، جائیدادیں گلستان جوہراورنیو کراچی میں لی گئیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدیل آفتاب کے اکاؤنٹ میں رقوم فرنٹ مین جمیل احمد نے منتقل کیں۔
عدیل آفتاب کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمےکی سفارش کی گئی ہے۔ عدیل آفتاب سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گریڈ ٹو کے اسسٹنٹ ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی شامل ہے۔