ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نوازشریف کا بیرون ملک علاج ، پنجاب حکومت سے متعلق اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے معاملے پر اہم انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی دستاویز فراہم نہ کی جا سکی، پنجاب حکومت نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث سے بھی رابطہ کیا جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ نوازشریف سے متعلق دستاویزات نہیں ہیں اور میڈیکل رپورٹ کیلئے ڈاکٹر عدنان یا نوازشریف سےرابطہ کیاجائے۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ضمانت میں توسیع کی کوئی دستاویز فراہم ہی نہیں کی تاہم پنجاب حکومت نے نواز شریف سے لندن میں علاج کی رپورٹس مانگ لی ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے ضمانت میں مزید توسیع کیلئے نوازشریف کو پنجاب حکومت سے رابطہ کرنےحکم دیا تھا اور ضمانت میں توسیع میڈیکل رپورٹس سے مشروط کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت کی تھی۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ یاسمین راشد نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے رابطہ کرلیا ہےاور شل میڈیا پر وائرل تصویر کے بعد میڈیکل رپورٹس بھجوانے کا کہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں