بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نور مقدم قتل کیس میں اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق سفارتکار کی بیٹی نورمقدم قتل کیس کی ‏تفتیش میں انکشافات سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ روز تھانہ کوہسار میں ہونے والی قتل کی واردات میں ملوث ملزم ظاہر جعفر کو پولیس نے ‏گرفتار کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزم ظاہرجعفر کے پاس امریکاکی شہریت ہے اور ملزم کا آج امریکاواپس ‏جانے کا بھی پلان تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کوقتل کرنے پرملازم نے ملزم کے والد کو آگاہ کیا ملزم کےقبضہ ‏سےآلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی مصطفیٰ کے مطابق بظاہر ملزم کی جانب سے واردات منصوبہ بندی لگتی ہےکیس ‏میں ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے ملزم کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

گرفتار ملزم کراچی کی مشہور کاروباری شخصیت کا بیٹا ہے اور اس کا نام ظاہر جعفر ہےجب کہ ‏مقتولہ کی شناخت نور مقدم کے نام سے ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں