تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

سعودی عرب میں اہم شاہی فرمان جاری

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شکایات بورڈ ’دیوان المظالم‘ کے 30 ججوں کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئے شاہی فرمان کے تحت سعودی عرب میں دیوان المظالم کے تیس ججوں کی ترقی ہوگئی، اپیل کورٹ کے 6 ججوں کو ترقی دی گئی جبکہ ایک جج کو گریڈ ون میں ترقی دے کر عدالت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

اسی طرح دیوان المظالم کے 7 ججوں کو ترقی دے کر انہیں محکمہ الف کا سیکرٹری جبکہ دو مزید ججوں کو بھی محکمہ ’ب ‘ کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز کیا ہے۔

سعودی فرمانروا کے حکم پر مزید دو ججوں کو بھی ترقی دی گئی جبکہ دیگر 2 ججوں کو ’قاضی ج‘ کے عہدے پرفائز کیا گیا ہے جبکہ 2 ججوں کو ’عدالتی لیفٹینٹ ‘ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

شاہی احکامات صادر ہوتے ہی تمام ججوں کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

Comments