بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کورونا ویکسین سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین سے متعلق خصوصی مہم بھی چلائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چند ایسے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں وائرس مختلف ہے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیےشرائط سخت کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 ویکسین سے متعلق بات چیت جاری ہے، چینی، روس اور یورپی ویکسین سے متعلق گفتگو ہورہی ہے، ایک چینی ویکسین کے ٹرائل ہورہے ہیں جسے فہرست میں شامل کریں گے۔

مزید پڑھیں: کرونا کی نئی قسم برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئی؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومتی ذرائع سے اور براہ راست کمپنیوں سے ویکسین خریدیں گے، جو لوگ خود ویکسین خریدنا چاہیں ان کے لیے آسانی پیدا کریں گے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ چینی ویکسین کا بڑے لیول پر ٹرائل ہورہا ہے جس پر دنیا کی نظر ہے، چینی ویکسین کا بڑا ٹرائل ملک میں ہورہا ہے جو بڑی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سافٹ ویئر لانچ کیا ہے چاہتے ہیں ویکسین منظم طریقے سے لگائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں