تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق سعودی سفیر کا اہم بیان

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ کرونا صورت حال بہتر ہوتے ہی سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ سے سعودی سفیر نواف سعید نے ملاقات کی، اس موقع پر سعودی سفیر نے اعجاز شاہ سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی، ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعجاز احمد شاہ نے کروناصورت حال اور عمرہ پروازوں سے متعلق دریافت کیا جس پر سعودی سفیر کا کہنا ہے تھا کہ کرونا صورت حال بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی، پاکستان اور سعودی عرب کے عوامی اور حکومتی روابط اس قدر مستحکم ہیں کہ انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں سے متعلق نئی وضاحت بھی آگئی

اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے صرف حکومتی نہیں عوامی سطح پر بھی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب دوجسم ایک جان ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں شہریوں کی بڑی تعداد بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے انتظار میں ہے لیکن حکومت نے اب تک عالمی پروازوں سے پابندیاں نہیں اٹھائیں۔

Comments

- Advertisement -