پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ای سی پی کے سامنے احتجاج پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریوں سےپوری طرح آگاہ ہے اور بغیر دباؤ ذمہ داریاں نبھانےکیلئےپر عزم ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تمام انتخابات کےشفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن ہر وقت تیار ہے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نےخاطرخواہ پیشرفت کی ہے اور اسکروٹنی کمیٹی کوہدایت کی گئی ہے کہ ہفتےمیں 3روزاجلاس کریں۔
دوسری جانب پی ڈی ایم کے احتجاج کے دوران الیکشن کمیشن میں یادداشت کسی نےجمع نہیں کرائی۔ الیکشن کمیشن کےسامنےاحتجاج کیا گیا لیکن یادداشت نہیں دی گئی۔
پی ڈی ایم کےاحتجاج میں بھی باقاعدہ یادداشت کا ذکر نہیں کیاگیا۔ تحریری دستاویزپراسٹیج پر موجود قائدین سے دستخط لیےجاتےرہے اور جلسہ ختم ہوتےہی تمام قائدین اورشرکایادداشت دیئے بغیر واپس چلےگئے۔