منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عازمین حج سے متعلق سعودی حکام کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کسی بھی عازمین حج میں کرونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ کسی بھی عازمین حج میں کرونا وائرس نہیں پایا گیا تمام رپورٹس منفی آئی ہیں، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جارہا ہے۔

سعودی حکام نے مناسک حج کے دوران کرونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

مملکت میں حج کے موقع پر کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے، سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغیر اجازت حج مقامات میں داخل ہونے پر اب تک 244افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اللہ پاک انسانوں کو وباؤں اورآفات سے دور رکھے، شیخ عبداللہ بن سلیمان

اجازت کے بغیر حج مقامات پرداخلے پر12 ذوالحج تک پابندی ہے، بغیراجازت نامہ مشاعر مقدسہ جانے پر 10ہزار ریال جرمانے کی سزا ہے۔ ترجمان سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی سب پر لازم ہے۔

میدان عرفات میں مسجد نمرہ کو پہلے ہی سینیٹائز کردیا گیا تھا اور صفائی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کے لیے نشانات بھی لگے ہوئے ہیں، قافلے سورج غروب ہونے کے بعد میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے، مغرب اور عشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ مزدلفہ میں ادا کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں