جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد شاہد آفریدی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن کوئی علامات نہیں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ انشاء اللہ جلد صحت یاب ہو کر ٹیم جوائن کر لوں گا اپنےآخری پی ایس ایل میں بہترین کھیل پیش کرناچاہتا ہوں۔

شاہد آفریدی کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، جہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز کے تحت اپنا قرنطینہ مکمل کریں گے۔

آئسولیشن مکمل ہونے پر شاہد آفریدی کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا، ٹیسٹ منفی آنے پر آفریدی دوبارہ ٹیم جوائن کرسکیں گے۔

گذشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شاہد آفریدی کمر کی تکلیف کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکیں گے ساتھ ہی اہلیہ کی بہن (سالی ) کے انتقال کے باعث وہ بائیو سیکیور ببل سے نکل کر گھر منتقل ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں