جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات کار مقررکرنے سے متعلق سوئی گیس کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات کار مقررکرنے کی تردید کی گئی ہے، ترجمان نے بتایا کہ شہر میں رات سے صبح کے اوقات میں گیس بند کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹس گردش کررہا تھا، جس میں گیس کے اوقات کار مقرر کرنے سے متعلق بتایا گیا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اب صرف تین وقت گیس مہیا کی جائے گی۔

جعلی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ صبح 6 سے 9 بجے تک، دن 12 سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 9 بجے تک ہی صارفین کو گیس ملے گی۔

سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے گیس لوڈشیڈنگ کے اوقارکار مقررکرنے کی تردید کی ہے، ترجمان نے بتایا کہ شہر بھر میں رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک گیس بند کی جاتی ہے۔

کراچی کے شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گیس نہ ہونےکے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ گیس بندش کا نوٹس لیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں