ریاض : سعودی وزارت افرادی قوت نے سیکڑوں غیر ملازمین کے رکے ہوئے واجبات اور حقوق کی ادائیگی کروا دی۔
عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے کمپنیوں کو غیرملکی ملازمین کے واجبات دس روز میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
وزارت نے میڈیا کو بتایا کہ ایک انویسٹمنٹ کمپنی سے 304 ملازمین کو 8 لاکھ 75 ہزار ریال کے واجبات ادا کروائے گئے ہیں جو دس یوم میں ادا کردئیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ملازمین میں 255 غیر ملکی کارکنان شامل ہیں، جن میں سے 24 غیرملکیوں کا خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) بھی لگوایا گیا ہے۔