اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

 آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں آن لائن جوئے کی روک تھام کیلیے حکومت پاکستان کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت پاکستان نے شاہینوں کی کینگروز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں آن لائن جوئے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

وفاقی وزارت اطلاعات نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کے اشتہارات کی روک تھام کا حکم دے دیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں تسلسل کے ساتھ جوئے کی سرو گیٹ کمپنیوں کے لوگو دکھائے گئے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہدایت جاری ہونے کے باوجود تشہیر کے دوران اس کی روک تھام نہ ہو سکی سج پر چھان بین اور ذمے داروں کا تعین کر کے رپورٹ ایک ہفتے میں جمع کرائی جائے۔

آسٹریلیا میں انتظامیہ کےمطابق یہ اشتہارات گراؤنڈ میں موجود نہیں بلکہ انہیں سپرامپوز کیا جا رہا ہے، جو غیر قانونی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں