جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

حکومتی اخراجات کم کرنے کیلیے وزیراعظم کا اہم قدم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جو سرکاری اخراجات میں کمی لانے کیلیے عملی منصوبہ پیش کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے دگرگوں معاشی صورتحال کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی۔

یہ کمیٹی سات ممبران پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے جب کہ سیکریٹری کابینہ، فنانس ڈویژن، سیکریٹری آئی اینڈ پی راشد محمود لنگڑیال شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی او آرز طے کرے گی اور ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اوروفاقی حکومت کاحجم کم کرنا ہوگا، جس کے لیے حکمت عملی طے کر کے عملدرآمد کا منصوبہ بنائے گی۔ کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

یہ کمیٹی اخراجات کم کرنے کیلیے پنشن اسکیم، پی ایس ڈی پی اور دیگر تجاویز دے گی اور ضرورت پڑنے پر کسی سرکاری یا نجی شعبے سے مدد بھی لے سکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں