بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ تمام مسافر جو پی آئی اے کی پروازوں سے برطانیہ کے لئے سفر کر رہے ہیں ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ آن لائن برطانوی پبلک ہیلتھ پسنجر لوکیٹر فارم پُر کر کے اس کی کاپی اپنے ہمراہ رکھیں اور برطانیہ ائر پورٹ آمد پر متعلقہ عملے کو فراہم کریں۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کو چیک ان کاؤنٹر اور بورڈنگ سے قبل مطلوبہ فارم کی کاپی دکھا کر طیارے میں سوار ہونے کی اجازت ہو گی۔

- Advertisement -

برطانوی حکومت نے برطانیہ پہنچنے والے تمام مسافروں کے لئے 14 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دیا ہے وہ مسافر جو برطانیہ کا سفر کر رہے ہیں وہ روانگی سے قبل آن لائن پبلک ہیلتھ لوکیٹر فارم لازمی پرُکریں۔

برطانیہ آمد پر بارڈر حکام کی جانب سے اس کی کاپی طلب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے برطانیہ و امریکا سمیت دیگر ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال کررکھا ہے اور کورونا وبا کے دوران خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں