پاکستان اور بیلاروس میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کےخاتمےکا معاہدہ طے پاگیا۔
پاکستان اور بیلاروس کے وزرائےخارجہ کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سرگئی الینک نے بلاول بھٹو کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کیا، بیلاروس کے وزیرخارجہ پاکستانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملے۔
بیلاروس کے وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےبھی ملاقات کی۔ سرگئی الینک نےوزیراقتصادی امور ایازصادق سے بھی ملاقات کی۔
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں سیاسی، اقتصادی، ٹیکنالوجی، تعلیم سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانےپراتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور بیلاروس میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کےخاتمےکا معاہدہ طے پاگیا۔ وزرائے خارجہ نےویزاشرط ختم کرنےکےدوطرفہ معاہدےپردستخط کئے۔ معاہدہ پاک، بیلاروس رابطوں اور وفود کے تبادلوں میں اضافہ کرے گا۔ معاہدے سے سفارتکاروں، سرکاری حکام کے سفرمیں سہولت پیداہو گی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بیلارشین ہم منصب کی دورہ منسک کی دعوت قبول کر لی۔