تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

’امپورٹڈ حکومت نے ٹی وی اور یوٹیوب پر میرے جلسے کی کوریج روک دی‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نےٹی وی چینلز پر میرے جلسےکی کوریج روکی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نےیوٹیوب بھی میرےخطاب کےدوران بند کر دیا ایساقدم ان لوگوں کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذاتی مفاد کیلئےپاکستان کوسیاسی،معاشی انتشارکی طرف لےجارہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندی سےپاکستان کےڈیجیٹل میڈیاپرمنفی اثرات پڑیں گے ڈیجیٹل میڈیامیں کام کرنے والے بہت سے لوگوں کے روزگار پر بھی اثر پڑے گا یہ کرنے والوں کو سمجھنےکی ضرورت ہے لوگوں کی خواہش کونہیں دباسکتےجوحقیقی آزادی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران حکومت نے یوٹیوب بلاک کر دیا۔

شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ شرمناک حرکت ہمیں خاموش نہیں کر سکے گی، فاشزم اپنے عروج پر ہے، لفظ یقیناً تلوار سے زیادہ طاقتور ہے۔

Comments

- Advertisement -