اسلام آباد : بجٹ میں میک اپ کا امپورٹڈ سامان مزید مہنگا ہوگیا ، امپورٹڈ کنگے ، نقلی بال کلپ اوردیگر اشیا پر ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ میں 657 امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی بڑھادی گئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجٹ میں میک اپ کا امپورٹڈ سامان مزید مہنگا ہوگیا جبکہ امپورٹڈ کنگے ، نقلی بال کلپ اوردیگر اشیاپر ڈیوٹی 40 فیصد کردی گئی۔
- Advertisement -
نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ امپورٹڈ پرفیوم اوراسپرے پر ڈیوٹی 20 فیصد اور امپورٹڈہیئرکلپرزہیئر ڈرائر پرڈیوٹی 10فیصد کردی گئی۔
اس کے علاوہ امپورٹڈ ہیرایپرنٹس پر ڈیوٹی 10فیصد اور امپورٹڈگھڑیوں،اسٹاپ واچ اورپاکٹس واچ پرڈیوٹی 30 فیصدکر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹڈسن گلاسز پر ڈیوٹی 30 فیصد جبکہ امپورٹڈسائیکل اوربےبی کارٹزپرڈیوٹی 10 فیصد کر دی ہے۔