تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

موبائل فونز کی درآمدات میں واضح کمی ریکارڈ، رپورٹ جاری

اسلام آباد : موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے تین ماہ میں سالانہ بنیادوں پر56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2022تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 35ارب90کروڑ روپے رہیں۔

گزشتہ سال اسی عرصے میں موبائل فونزکی درآمدات81 ارب51 کروڑ روپے تھیں، ماہ ستمبرمیں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات 61.68 فیصد کم ہوئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ماہانہ بنیاد پرموبائل فونز کی درآمدات 3.36 فیصد کم ہوئیں اور ستمبر میں موبائل فونز درآمدات کاحجم 13ارب46 کروڑ روپے رہا۔

اس کے علاوہ اگست2022میں موبائل درآمدات 13ارب93 کروڑ روپے تھیں، ستمبر2021میں موبائل درآمدات35ارب12 کروڑ روپے سے زائد تھیں۔

Comments

- Advertisement -