اسلام آباد: بھارت کے ساتھ تجارت معطلی کے باوجود درآمدات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2024 کے پہلے ہی مہینے بھارت سے پاکستانی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال میں تیسری بار بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق جنوری 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 29 فی صد بڑھیں، گزشتہ ماہ بھارت سے امپورٹس کا حجم 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز رہا، جنوری 2023 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز تھیں۔
- Advertisement -
غیرمتوقع انتخابی نتائج پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبے، انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس گرگیا
گزشتہ سال فروری اور مئی میں بھی بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا تھا، واضح رہے کہ نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ افسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا، پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔