اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی، کیا نیدر لینڈ کو ٹیسٹ ٹیم کا درجہ مل سکے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں اپنے سے بڑی دو ٹیموں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکستوں سے دوچار کرنے والی نیدر لینڈ کی ٹیم نے آئی سی سی سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔

کرکٹ ایسا کھیل ہے جہاں نتائج اکثر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیتے ہیں جیسا کہ بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں چھوٹی ٹیمیں بڑی ٹیموں کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر رہی ہیں۔

افغانستان دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کو بھی رواں ورلڈ کپ میں شکستوں سے دوچار کر کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچا چکی ہے تو میگا ایونٹ میں سب سے کمزور سمجھی جانے والی نیدر لینڈ کی ٹیم نے پہلے مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو ہرایا اور پھر رینکنگ میں اپنے سے بہتر بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا۔

- Advertisement -

اس شاندار کارکردگی کے بعد نیدر لینڈ جو اس ورلڈ کپ میں شریک واحد ایسوسی ایٹ ملک ہے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔

ڈچ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر باس ڈی لیڈے نے کہا کہ ہم نے اب تک میگا ایونٹ میں اپنے سے بڑی دو ٹیموں کو ہرایا ہے اور خواہش ہے کہ آئی سی سی ہم پر توجہ دے اور ہمیں بڑی ٹیم (ٹیسٹ نیشن) کا درجہ دے۔

میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈی لیڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والی ہر جیت ہالینڈ کرکٹ کے لیے بڑی ہوگی۔ ہمیں زیادہ میچز ملیں گے تو ہماری بھی کوشش ہوگی کہ فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں تاکہ آئی سی سی ہماری جانب متوجہ ہو اور مستقبل میں ہمیں ایک بڑی کرکٹ ٹیم کے طور پر تسلیم کرے۔

ڈی لینڈ نے نیدر لینڈ کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ دوسری ٹیمیں کیسے کھیلتی ہیں لیکن ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ میچز جیتنا ہیں۔

نیدر لینڈ کی اس شاندار کارکردگی کے باوجود اس کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان کافی کم ہے کیونکہ اس کے لیے اپنے بقیہ تینوں میچز جیتنے ہوں گے ساتھ ہی دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا جب کہ اس کے تینوں میچز بڑی ٹیموں افغانستان، انگلینڈ اور بھارت کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب ڈی لیڈ کی اس پر امید گفتگو سے قطع نظر یہ واضح نہیں ہے کہ آئی سی سی نیدر لینڈ کے ٹیسٹ اسٹیٹس اور زیادہ میچز کے مطالبے کو آئی سی سی قبول کرے گا یا نہیں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کسی بھی ملک کو ٹیسٹ کا درجہ دینے کے لیے اس ملک میں موجود کرکٹنگ معیار اور سہولتوں کو جانچتا ہے جب کہ ڈچ کرکٹرز زیادہ تر نمائشی میچ کھیلتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں