تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی خواتین بھی قید، رہائی کی منتظر

کراچی: سعودی عرب کی جیلوں میں قید سیکڑوں پاکستانی مردوں کے ساتھ ساتھ 10 خواتین بھی قید ہیں جو سزا پوری ہونے کے باوجود رہائی کے لیے تاحال پاکستان حکومت کے نظر کرم کی منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جیل میں قید سیکڑوں پاکستانی باشندوں کی رہائی کا معاملہ ابھی سلجھا نہیں کہ ایک اور خبر سامنے آگئی، سیکڑوں محصور پاکستانی میں 10 خواتین بھی پاکستان حکومت کے نظر کرم کی طلب گار ہیں، خواتین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔

سعودی عرب میں محصور خواتین قیدی کا کہنا ہے کہ سزا پوری ہونے کے باوجود انہیں رہائی نہیں مل رہی۔ سعودی حکام نے خواتین قیدی کو سزا کے ساتھ جرمانہ اور کوڑوں کی سزا دی تھی۔

جیل میں بوڑھی خواتین، ماں اور بچے بھی رہائی کے منتظر ہیں۔ خواتین قیدیوں کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے بچوں کے صدقے ہمیں رہائی دی  جائے ان معصوم بچوں کی عمر پڑھنے کی ہے جیل میں رہنے کی نہیں‘‘۔

ویڈیو میں ایک معصوم بچے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کہتا ہے کہ’’مجھے گھر جانا ہے میں نے اسکول جانا ہے‘‘۔

خاتون قیدی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، سب لوگ قصور وار نہیں ہیں جنہیں  6 ماہ کی سزا دی گئی تھی انہیں چار چار سال ہوگئے، بیس بیس ہزار ریال سزا دیتے ہیں اور لاکھ ریال کا مطالبہ کرتے ہیں، ہزار ہزار کوڑے بڑھا دیتے ہیں۔

تابان جیل میں قید ایک اور پاکستانی خاتون قیدی کا کہنا تھا کہ 2 سال کی سزا دی تھی مجھے ایک سال اوپر ہوگیا،خواتین بیمار ہیں، چل نہیں سکتیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

Comments

- Advertisement -