منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ : سرکاری ہسپتال میں آنکھ کا غلط آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ :  سرکاری ہسپتال میں محنت کش کی آنکھ کےغلط آپریشن کے باعث صحیح آنکھ ضائع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ ہیڈ کواڑٹر ہسپتال میں  بائیں آنکھ کے آپریشن کی غرض سے جانے والےمحمد مالک کی دائیں آنکھ کا غلط آپریشن کردیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا اہلخانہ کو جواب دینے سے صاف انکارکردیا۔

اطلاعات کے مطابق شہباز کالونی کے رہائشی  اور چھ بچوں کےواحد خود کفیل کی بائیں آنکھ گزشتہ ایک سال سے خراب تھی۔ ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق مریض کو آج صبح آپریشن کی غرض سےہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مریض کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے آپریشن کی پرچی صحیح بنا کر دی تھی  مگر دورانِ آپریشن معاملہ الٹ ہوگیا ۔

- Advertisement -

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مریض کا کسی قسم کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ انتظامیہ نے اس مسئلے کی تفصیل بتانے سے واضح انکار کردیا ہے۔ اس موقع مریض کے اہل خانہ نے اعلی حکام سے اس واقعے کا نوٹس لینے اورغفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی سرکاری ہسپتالوں میں غلط آپریشن کے کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں