جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شوکت خانم اسپتال کراچی کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی میں سال رواں کے آخر میں کھل جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی میں سال رواں کے آخر میں کھلنے والا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کو درپیش چیلنجز، کینسر آلات کی درآمد میں مشکلات کے باوجود اسپتال کا کام تیزی سے مکمل ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی سہولتوں کے اعتبار سے لاہور سے دگنا ہوگا اور یہاں کینسر کے جدید آلات بھی ہوں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں