تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

ٹویٹر، عمران خان دنیا کے آٹھویں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے لیڈر بن گئے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے آٹھویں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے لیڈر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے نامور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ٹویٹر فالورز کی تعداد سامنے آگئی جس کے مطابق امریکی صدر سمیت نامور شخصیات اکاؤنٹس پر صارفین کی تعداد لاکھوں سے بھی بڑھ گئی۔

اگر امریکی صدر ٹرمپ کی بات کی جائے تو گزشتہ برس اُن کے 3 کروڑ 34لاکھ فالورز تھے تاہم ایک سال کے دوران اُن کے فالورز کی تعداد بڑھ کر 6 کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

اسی طرح بھارتی وزیر اعظم دوسرے نمبر پر رہے جن کے گزشتہ برس فالورز کی تعداد4 کروڑ تینتس لاکھ تھی البتہ اب اُن کے صارفین کی تعداد اضافے کے بعد 4کروڑ 89 لاکھ تک پہنچ گئی۔

مسیح برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے فالورز کی تعداد گزشتہ برس 1 کروڑ 77 لاکھ تھی البتہ اب اُن کو فالو کرنے والوں کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ 31 لاکھ تھی جو اب ایک کروڑ چالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح بھارتی وزیر خارجہ سوشما سوراج کے فالورز کی تعداد 1 کروڑ اکتیس لاکھ تک پہنچ گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے فالورز کی تعداد گزشتہ برس 82 لاکھ تھی جو اب ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔ ملکی سطح پر اگر بات کی جائے تو عمران خان پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے 8 ویں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

Comments

- Advertisement -