معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی وہ ان کی انتھک محنت سے بے حد متاثر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک تصویر شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستانی 70 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو کینسر سے لڑتے ہوئے ہمارے لیے دن رات انتھک محنت کرنے پر سراہتے ہیں۔
View this post on Instagram
عمران عباس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی اپنے بال کھو چکی ہیں، صحت اور اپنی توانائیاں کھو رہی ہیں، لیکن پھر بھی وہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنے کا جذبہ نہیں کھو سکیں۔
انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں جلد صحت یابی اور لمبی عمر عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی وزارتی ذمہ داریاں مکمل تندہی سے نبھا رہی ہیں۔