جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمران عباس نے شہباز شریف کی نقل اتارلی، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی وزیراعظم شہباز شریف کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں وزیراعظم شہباز شریف کی نقل اتارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عمران عباس شہباز شریف کے جملوں پر انہی کے انداز میں لپ سنکنگ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے یہ ویڈیو صرف تفریح کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ بالکل بھی سیاسی یا نفرت انگیز نہیں ہے اور کسی شخصیت یا سیاسی جماعت سے میری وابستگی یا ناپسندیدگی کی عکاسی نہیں کرتی بلکہ میرے خیال میں یہ ویڈیو واقعی پیاری لیکن دلچسپ تھی۔

وہ کہتے ہیں کہ ’خدا کا واسطہ، آج آپ نے دو ڈھائی سال چور ڈاکو، چور ڈاکو، چور ڈاکو کہہ کر گزار دیے، میں یہ لفظ استعمال کرنا بھی انسانیت کی ہتک سمجھتا ہوں۔‘

اداکار اپنے گریبان پر جھانکتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں یہ ضرور کہوں گا کہ آپ اپنے گریبان میں جھانکیں۔‘

عمران عباس شہباز شریف کی نقل اتارتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ ’پنجابی میں کہتے ہیں کہ آپ اپنے منجے تلھے آپ اپنا جھاڑو دیں، کیا کہتے ہیں منجے تلھے وہ منجے تلھے ڈانگ دیں اوہ ہو ڈانگ پھیریں۔

وہ یہ جملہ نہیں بول پاتے جس پر قہقہے لگ جاتے ہیں اور پھر اسی کو دہراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں معافی مانگتا ہوں۔

عمران عباس انہی کی نقل اتارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ڈانگ آپ کو پھرنی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@imranabbas.official)

اس کے بعد شہباز شریف اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگنے لگ جاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں جارہا ہوں آپ یہ کیا کررہے ہیں یہ پریس کانفرنس ہے۔

آخر میں اداکار شہباز شریف کی لپ سکنگ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’یہ مکافات عمل ہے۔‘

اداکار کی انسٹاگرام ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اسے ساتھی اداکار نوشین شاہ، سلمان سعید، اشنا شاہ ودیگر نے بھی پسند کیا اور مداحوں کی جانب سے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں