منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’احد رضا اور سجل علی سے متعلق عمران عباس نے کیا کہا؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے احد رضا میر اور سجل علی سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’امانت‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

ایک مداح نے ان سے احد رضا اور سجل علی سے متعلق سوال کیا کہ ’کیا آپ جانتے ہیں کہ احد رضا میر صبور علی کی شادی میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟‘

- Advertisement -

عمران عباس نے کہا کہ ’کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے کام سے کام کیوں نہیں رکھتے؟ جتنا آپ لوگوں کی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، اگر اپنے بارے میں سوچیں تو کہیں کہ کہیں پہنچ جائیں۔‘

ایک مداح نے پوچھا کہ آپ صبور علی کی شادی میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟

اداکار نے بتایا کہ میری والدہ کا کچھ ہفتوں قبل انتقال ہوا، مجھے تمام تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن صبور میرے حالات کو سمجھ سکتی تھی اس لیے اس نے نرمی سے کہا کہ اگر میں بہتر محسوس نہ کروں تو وہ مجھے بلانے کے لیے ضد نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی اور علی انصاری گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کی شادی میں سجل کے شوہر احد رضا میر شریک نہیں ہوئے تھے جس پر سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کی علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں