شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کی ہے۔
عراق کی حکومت کی جانب سے عمران عباس کو بطور سرکاری مہمان شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی تھی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف اداکار کی جانب سے وزیرِاعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کے دوران لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
معروف اداکار نے تصویر کے کیپشن میں کہا کہ میں عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی اور عراقی میڈیا اتھارٹی کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا اور مسلسل دوسرے سال عراق میں سالانہ ’اربعین‘ میں شرکت کرنے اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف طبقوں اور مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے تقریباً 25 ملین زائرین عراق کے شہر کربلا ئے معلی میں اسلام کی خاطر سب سے بڑی قربانی دینے والے حضرت امام حسین ؑ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
معروف بھارتی اداکارہ کا ہدایت کار پر زیادتی کا الزام
معروف اداکار نے اس سے قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حضرت علی ؑ کے روضہ اطہر پر حاضری دینے اور نجف سے کربلا تک اپنے پیدل سفر (مشی) کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔