تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

میرا کی ذہنی صحت پر عمران عباس بول پڑے

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

اداکار عمران عباس نے بھی میرا سے متعلق زیرگردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرا نے آج صبح مجھے فون کرکے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کے لیے کہا ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔

عمران عباس نے لکھا کہ ’میرا کا کہنا ہے کہ ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسنی نہ پھیلائیں اور مذاق بھی نہ بنائیں۔‘

اداکار نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ذہنی بیمار کہنا ایک گھٹیا مذاق ہے، مذاق اڑانے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی ذہنی حالت کھو سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایسا مذاق کسی کو خودکشی کرنے کی طرف راغب کرسکتا ہے لہٰذا ایسا مذاق معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں۔

عمران عباس نے کہا کہ میرا کو آپ کی جعلی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ہے اس بیمار معاشرے کو دعاؤں کی ضرورت ہے جس کے لوگ کسی کے بھی کیریئر کو مضحکہ خیز مذاق کے ذریعے ختم کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میرا کی والدہ کا حوالہ دے کر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ میرا کو امریکا میں پاگل خانے میں داخل کروادیا گیا ہے، میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

Comments

- Advertisement -