تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔

اداکار عمران عباس نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر دی اور مداحوں کو جذباتی پیغام شیئر کرکے اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔

عمران عباس نے لکھا کہ ’الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو مزید چوم نہیں سکوں گا، آج میں نے اپنی جنت کھو دی، برائے مہربانی میری والدہ کیلئے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔‘

علاوہ ازیں عمران عباس نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ دو برس قبل 15 دسمبر کو ہی میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور اسی تاریخ کو آج میری والدہ انتقال کرگئیں۔

عمران عباس کی والدہ کے انتقال کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں نے افسوس کا اظہا رکیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

اداکار کی والدہ کے انتقال پر مداح بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -