جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمران اشرف نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کئی روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھی کہ عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان طلاق ہوگئی ہے تاہم آج کرن نے اس کی تصدیق کردی۔

کرن اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ انتہائی دکھی دل کے ساتھ ہم باہمی رضامندی کے تحت طلاق کا اعلان کرتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کرن نے عمران اشرف کا نام ہٹا دیا اور تصاویر ڈیلیٹ‌ کردیں

کرن اشرف کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کی پہلی مشکل یہ ہے کہ ہم اپنے بیٹے ‘روہم ‘ کے لئے اچھے والدین ثابت ہوسکیں۔

کرن اشرف اور عمران اشرف نے اس مشکل وقت میں میڈیا اور اپنے دوستوں سے درخواست کی کہ بُرے وقت میں ہماری پرائیسوسی کا خیال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے کے دوران اپنے شاندار اداکاری سے اپنا نام بنایا۔

اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018ء میں شادی کی تھی ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں