پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستانی اداکار عمران اشرف ایئرہوسٹس بن گئے، لڑکی کی آواز سُن کر سب دنگ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے ایئرہوسٹس بن کر سب کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ بس (کوسٹر) میں سفر کررہے تھے کہ اس دوران وہ اپنی نشست پر بیٹھے بیٹھے ایئرہوسٹس بن گئے۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اشرف بالکل گیٹ کے ساتھ موجود سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ اُن کے برابر میں حسن شہریار بیٹھے ہیں۔

عمران اشرف نے اپنے دونوں ہاتھ منہ پر رکھے اور پھر ایئرہوسٹس کی طرح فضائی میزبانی کے فرائض انجام دینے لگے۔ انہوں نے جہاز اڑنے سے قبل ہونے والا اعلان بالکل ویسے ہی خاتون کی آواز میں کر کے دکھایا۔

اس اعلان اور انداز کو سُن کر گاڑی میں بیٹھے ساتھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے جبکہ پیچھے سے کسی نے زمینی میزبان کی نقل اتارنے کی درخواست بھی کی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکار گاڑی میں بیٹھ کر کہاں جارہے تھے۔

عمران اشرف کے اس ٹیلنٹ کو دیکھ کر صارفین نہ صرف حیران ہوئے بلکہ انہوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ کچھ نے تو عمران اشرف کو ایئرہوسٹس بننے کا مشورہ بھی دیا جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ آواز عمران اشرف کی نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں