پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف جلد ہی ایک بین الاقوامی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے جس کی تفصیلات منظر عام پر آگئی۔
کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عمران اشرف اب ایک بین الاقوامی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، یہ عمران اشرف کے کیریئر کی پہلی بین الاقوامی فلم ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی بین الاقوامی فلم کا نام ’ اینو رہنا سہنا نہیں آندا‘ ہے، یہ ایک کینیڈین پنجابی فلم ہے۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی کہانی بھارتی نژاد کینیڈین روپن بال نے تحریر کی ہے اور ہدایت کاری بھی وہ خود ہی کر رہے ہیں، دوسری جانب پاکستانی اداکار عمران اشرف اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں جہاں اس فلم کی شوٹنگ کا کینیڈا میں آغاز ہو چُکا ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عمران اشرف نے گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر اونٹاریو سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’محبت واحد زبان ہے‘۔