ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

عمران اشرف نے مداح کی خواہش پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عمران اشرف نے نوجوان مداح سے ملاقات کرکے اس کی خواہش پوری کردی۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف احسن نواز نامی نوجوان مداح کے انسٹاگرما اسٹوری پر انہیں میسج کرنے پر خود اس سے ملنے چلے گئے جس پر مداح کو خوشی کے ساتھ حیرانی بھی ہوئی۔

احسن نواز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عمران اشرف کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں احسن نواز نے بتایا کہ انہوں نے عمران اشرف کو انسٹاگرام پر میسج کیا تھا جس کے بعد اداکار 40 منٹ کی ڈرائیو کرکے خود ان سے ملنے آئے۔

عمران اشرف نے اپنے اس پرجوش مداح کی انسٹا اسٹوری کو اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے بتایا تھا کہ آج میں کسی کو سرپرائز دینے جارہا ہوں۔‘

اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے اور ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اداکار عمران اشرف کی مداحوں کے لیے محبت کو سراہا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں