اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران اشرف رکشہ ڈرائیور سے متاثر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: بچوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پشاور کے رکشہ ڈرائیور عرب شاہ نے مفت پک اینڈ ڈراپ سروس کا آغاز کیا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکار عمران اشرف نے بھی سراہا۔

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ عمران اشرف نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رکشہ ڈرائیور عرب شاہ کی تصویر شیئر کی اور طالبات کے لیے اٹھائے جانے والے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’بادشاہ ملکاؤں کی مدد کرتے ہوئے۔‘

شیئر کردہ پوسٹ کی تصویر میں واضح کیا گیا ہے کہ عرب شاہ روزانہ 100 سے زائد طالبات کو مفت اسکول تک پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرتے ہیں۔

اداکار عمران اشرف کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین بھی عرب شاہ کے اقدام کو سراہ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں