پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہوسٹ عمران اشرف نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عمران اشرف ایک قابل ذکر پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے رانجھا رانجھا کردی میں بھولا کے کردار سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے لازوال شہرت حاصل کی، عمران اشرف اب تک چند فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں، عمران اشرف کامیابی کے ساتھ ایک نجی چینل میں شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔
حال ہی میں اداکار کے شو میں اداکار آغا مصطفیٰ حسن نے شرکت کی جہاں ایک مداح لڑکی نے سوال کیا کہ آپ دونوں کن اداکاراؤں کے ساتھ اگلا پروجیکٹ کرنے کے خواہاں ہیں۔
View this post on Instagram
عمران اشرف نے مداح لڑکی کا جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ آج تک میں نے اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام نہیں کیا، تو صبا قمر کے ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہوگی۔
View this post on Instagram
اسی دوران اداکار نے خواہش ظاہر کی اور کہا کہ میں تمنا بھاٹیہ کیساتھ اگلا پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں، ان کی جانب سے بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کیے جانے پر شائقین نے تالیاں بھی بجائیں، انہوں نے کہا کہ میں واقعی میں تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔
خیال رہے کہ تمنا بھاٹیہ کا شمار بھارت کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ بالی ووڈ کے علاوہ تامل، تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔