پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری بار اپنا جیون ساتھی چن لیا، دوسری شادی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
کرن اشفاق پیپلزپارٹی کے سیاست دان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین حمزہ علی چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
اپنی ذاتی زندگی کے اتنے بڑے فیصلے سے متعلق کرن نے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اپ ڈیٹ شیئر نہیں کی تھی مگر اب اچانک ان کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز میں سے ایک ان کے نکاح کی ہے جس کے لیے انھوں نے سفید جوڑے کا انتخاب کیا ہے جبکہ حمزہ بھی سفید جوڑے میں ہی ملبوس ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کرن اور ان کے سابق شوہر عمران اشرف اعوان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا روحام بھی ہے۔ تاہم دنوں کے درمیان 2022 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
طلاق کے بعد سے کرن سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کافی فعال رہی تھیں جبکہ ان کے متعدد پروجیکٹس پائپ لائن میں بھی ہیں۔
کرن اشفاق نے اپنی طلاق کے بعد کافی کھل کر بات کی تھی۔ انھوں نے اپنے سابق شوہر کے لیے اپنے طرز زندگی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے دی گئی قربانیوں پر پچھتاوے کا کھلے عام اعتراف کیا تھا۔