شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار عمران اشرف نے اپنی طبیعت کے ناساز ہونے کی اطلاع دی۔
اداکار نے پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
عمران اشرف نے پوسٹ میں اپنی طبیعت کی خرابی سے متعلق تفصیل نہیں بتائی تاہم مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ اچھے شخص ہیں اللہ آپ کو جلد صحت یاب کرے۔‘