تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کی مہنگائی کا اثر پاکستان پر پڑا، سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، گورنر سندھ

اسلام آباد: عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ساری دنیا میں مہنگائی ہوئی، جس کا اثر پاکستان پر پڑا مگر سندھ میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت وزرائے اعلیٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیراعظم نے مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلیٰ کو طلب کیا تھا، جس میں انہوں نے سفارشات بھی پیش کیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پیٹرول کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا، جبکہ گھی چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم نےمہنگائی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی بنانےکی ہدایت کی ہے، جس کے ذریعے گھی،چینی ودیگراشیاکی قیمتوں پرکنٹرول کیاجائےگا۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کی مہنگائی کیخلاف تحریک، وزیراعظم کا پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت سب  سےزیادہ مہنگائی ہے، صوبے میں آٹےکی قیمت نیچے نہیں آرہی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی براہ راست ہورہے ہیں، وفاقی حکومت اپنے طور پر  اس پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کا ذکرتک نہیں ہوا،  پی ڈی ایم تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ انشااللہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، وزیر اعظم نے وزرا کو حلقوں میں جانےاورمسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔