کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی بھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. گورنرسندھ نے کہا کہ آئین سےہٹ کرکوئی چیز نہیں ہو سکتی.
ان کا کہنا تھا کہ جوعوام کا پیسہ لوٹا گیا ہے، وہ واپس لیں گے، ڈیل کا امکان نہیں، لوٹنے والوں کو عوام کا پیسہ واپس کرنا ہوگا.
ان کا کہنا تھا کہ زراعت پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا، گورنر راج کی باتوں میں حقیقت نہیں، گورنرکےعلاوہ سب کو پتا ہے کپ گورنر راج لگ رہا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ کوئی گورنر راج نہیں لگا رہا، ہم یہ چاہتے ہیں کہ مضبوطی سےنظام چلے، ترقی ہو.
مزید پڑھیں: معاشی استحکام کے لئے فنڈز کی نگرانی ضروری ہے: گورنر سندھ
قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹنڈو محمد خان میں مشتاق علی تالپور سے ملاقات کی تھی، انھوں نے مشتاق علی تالپورسے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی.
خیال رہے کہ کچھ عرصے سے سندھ میں گورنر راج کی بازگشت ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اس نوع کے الزامات عائد کیے گئے.
البتہ وزیر اعظم خان نے اپنے دورہ کراچی میں اس کی مکمل طور پر تردید کر دی تھی.